اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان  اسٹاک ایکس چینج کے سابق اسسٹنٹ جنرل منیجر کیخلاف  مقدمہ

اسلام آباد  پولیس نے پاکستان  اسٹاک ایکس چینج کے سابق اسسٹنٹ جنرل منیجر کیخلاف  مقدمہ درج کر لیا، مقدمے کے مطابق ملزم نے گاڑیوں کی خریدوفروخت میں ہیرا پھیری کی اور پھر غائب ہوگیا۔

تھانہ کوہسار پولیس میں مقدمہ درج کراتے ہوئے سید اسد محب نے بتایا کہ اصغر عباس نقوی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بطور اسسٹنٹ جنرل منیجر کام کر رہا تھاکہ وہ اچانک بغیر چھٹی لیے 24جنوری 2023  کودفترسے چلاگیا، اس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ملوث ہے جس میں دھوکہ بازی ہوئی ہے اور اب اس کے موبائل فون نمبر بھی بند ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481