اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گلیات کی یونین کونسل نگری بالا میں چیتا گھس آیا

8 2

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
گلیات کی یونین کونسل نگری بالا کے گاؤں دکھن تتریلہ محلہ ڈھکی آبادی میں جمعرات کو ایک چیتا گھس آیا، مذکورہ چیتے کو سبک رفتاری سے آبادی میں  مٹر گشت کرتے دیکھا گیا۔ نایاب نسل کے گلدار(چیتے)کے خوف سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے اور مقامی آبادی شدید خوف میں مبتلا ہو گئی۔ تاہم اس دوران علاقے کے لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو علاقے میں چیتے کی موجودگی کی اطلاع دی جس پر فوری کارروائی کی گئی ۔وائلڈ لائف کی ٹیم دکھن تتریلہ پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کے تعاون سے چیتے کو بے ہوش کرنے والی گن سے فائر کرکے زندہ پکڑلیا او جپنے ساتھ لائے گئے جال میں قید کر کے گاڑی میں ڈال لیا تاہم اس دوران چیتے کے ساتھ مڈبھیڑ کے نتیجے میں وائلڈ لائف کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل بھی ایک جنگلی سور نے  محلقہ گاوں تتیال بٹنگی میں تین افراد کو زخمی کر دیا تھاجو اس وقت بھی  ایبٹ آباد کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گلیات ، سرکل بکوٹ اور ملحقہ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ  محکمہ وائلڈ لائف کی غفلت سے چیتوں ،سوروں اور  بندروں نے جنگلات اور نیشنل پارک سے نکل کر سرکل بکوٹ گلیات ایوبیہ کی مقامی آبادیوں کا رخ کرلیا ھے جس سے نہ تو کوئی فصل ،سبزی یا پھل ان سے محفوظ ہے اور نہ انسنی آبادی۔ اب تو  پالتو جانوروں کے بعد انسان بھی ان درندوں کا شکار بننے لگے ہیں  مقامی عمائدین نےمطالبہ  کیا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران کیخلافان نقصانات کی ایف آئی آر درج کرکے  متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی کی جائے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481