اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بارکھان کی مغویہ گراں ناز بیٹے اور بیٹی سمیت بازیاب

WhatsApp Image 2023 02 23 at 04.16.13

بلوچستان کے علاقے بارکھان سے تعلق رکھنے والی خاتون گراں ناز اور اس کے دونوں بیٹوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ بعض ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں گراں ناز کی ایک بیٹی شامل ہے۔
قبل ازیں اس خدشے کا اظہار کیا گیا تھا کہ مذکورہ خاندان کے افراد کو قتل کردیا گیا ہے جن کی مسخ شدہ لاشیں بلوچستان کے ایک ویران علاقے میں پائی گئی تھیں۔ چونکہ مغوی خاتون نے چند روز پہلے قرآن پاک ہاتھ میں لے کر کہا تھا کہ اسے اور اس کی اولاد کو بلوچستان کے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران سے خطرہ ہے ، کیونکہ وہ مذکورہ شخص کی قید میں ہیں۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور عوامی سطح پر مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ مذکورہ خاندان کی مدد حکومتی سطح پر کی جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
دو روز قبل مسخ شدہ لاشیں برآمد ہونے پر یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کہ مغوی خاتون اور اس کے بیٹوں کو قتل کردیا گیا ہے جس کا ذمہ دار صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران ہے ۔بعد ازاں میڈیا کے ذریعے دباؤ بڑھنے پر پولیس نے سردار عبدالرحمن کو گرفتار کرلیا جبکہ بلوچستان حکومت کے ترجمان ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود گرفتاری پیش کی۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے سردار عبدالرحمن کھیتران سے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد مغویوں کی بازیابی کے لیے کوہلو ،بارکھان اور دکی سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں مغربی خاتون گراں ناز، اس کے بیٹے اور بیٹی کو بازیاب کرا لیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بازیاب کرائے گئے تینوں افراد سرکاری تحویل میں ہیں قانونی کارروائی کے بعد ان کے خاندان کے حوالے کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481