اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چوہدری پرویز الٰہی نے بلا پارٹی جوائن کرلی

چوہدری پرویز الٰہی نے بلا پارٹی جوائن کرلی

لاہور( کوہسار نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مسلم لیگ (ق )کو خیر باد کہتے ہوئے باقائدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی نے اپنے 10سابق ارکان اسمبلی کے ہمراہ پی ٹی آئی کو جوائن کیا ہے
پرویز الٰہی کے ہمراہ مونس الٰہی نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ،

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کا صدر بنایا جائیگا
اس سے قبل سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی اور عمران خان کےد رمیان طویل ملاقات طے پائی
ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے اسد عمر بھی شریک ہوئے
چودھری پرویز الہی اور عمران خان کی ملاقات میں مشترکہ سیاسی صف بندی کے حوالے سے حتمی بات چیت ہوئی
ملاقات میں مسلم لیگ ق کے 10 سابق اراکین پنجاب اسمبلی اور سینئر رہنما بھی شریک ہوئے
سابق ارکان اسمبلی حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، عبداللہ یوسف وڑائچ ، باو رضوان، ساجد بھٹی،

احسان الحق، محمد افضل، باسمہ چوہدری اور خدیجہ عمر فاروقی کے علاوہ موسی الہی، چوہدری مقصود سلہریا، خرم منور منج اور حاجی عمر حبیب بھی ملاقات کا حصہ تھے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481