اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت نے ایک ہی دن میں عوام پر دو بم گرا دیئے

WhatsApp Image 2023 02 16 at 01.33.19

حکومت نے ایک ہی دن میں عوام پر دو مہنگائی بم گرا دیے ۔ منی بجٹ کے ذریعے 350 اشیا پر جنرل سیلز ٹیکس 17 سے 18 فیصد کر دیا گیا جس کے نتیجے میں کم و بیش تمام ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جبکہ دوسری طرف پٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے مہنگائی کی چکی میں پستے عوام چلا اٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منی بجٹ کے ذریعے خوردنی تیل، صابن، الیکٹرانکس آئٹمز سمیت تمام اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردی گئی ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے 170 ارب روپےکے منی بجٹ سے قبل تمام اشیاء پر سیلزٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کردی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلزٹیکس میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جس کے مطابق ڈبے میں بند تمام اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کردیا گیا ہے، خوردنی تیل، بسکٹ، جام، جیلی، نوڈلز سمیت درجنوں آئٹمز مہنگے ہوگئے۔بچوں کے کھلونے، چاکلیٹ، ٹافیاں، خواتین کے لیے میک اپ کا سامان، شیمپو،کریم، لوشن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ پربھی سیلزٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

ہیئرکلر، ہیئر ریموورکریم اور ہیئرجیل پرسیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کے علاوہ شیونگ فوم، شیونگ جیل، شیونگ کریم اور شیونگ بلیڈز پر بھی سیلزٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ ، گیجٹس، موبائل، اسمارٹ فونز اور آئی پوڈز پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔سیکڑوں الیکٹرانکس آئٹمز، ٹی وی، ایل ای ڈی، ایل سی ڈی، جوسر، بلینڈرز، شیکرز اور دیگر الیکٹرونکس مشینری پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔اسی طرح گاڑیوں کے شیمپو،گاڑی چمکانے کی کریم اور دیگر سامان، پرفیوم اور برانڈڈ عطر پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

ادھر نصف شب کو حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیاہے۔ اس حوالے سے سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2023 02 16 at 00.00.41

حالیہ اضافوں کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 280 اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 196 روپے 68 پیسے کا ہو گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد کر دیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481