اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جب حفیظ جالندھری کو اٹھا کر تالاب میں پھینک دیاگیا

WhatsApp Image 2023 02 15 at 02.07.17

پاک فوج کے میجر جنرل فاروقی کی "بڑھاپے” کی شادی نہایت دھوم دھام سے ہوئی. راولپنڈی چھاؤنی کے گرد واقع سبزہ زار میں محفل آراستہ کی گئی. حفیظ جالندھری کو سہرا پڑھنے کے لیے بلایا گیا. حفیظ صاحب نے دولہا کی عمر کے حوالے سے طنز و مزاح کا پیرایہ اختیار کیا.
محفل میں شریک فوجی افسروں کو یہ بات ناگوار گزری کہ ایک شاعر نے میجرل جنرل کی تفریح لی. انہوں نے حفیظ جالندھری کو اٹھا کر تالاب میں پھینک دیا. حفیظ صاحب ڈوبتے ڈوبتے بچے. پانی کی سطح پر صرف ان کی ٹوپی تیر رہی تھی.
ایک رحمدل فوجی افسر کرنل مسعود احمد کے دل میں نیکی آگئی اور وہ غرقاب شاعر کو تالاب سے کھینچ کر کنارے تک لائے. حفیظ صاحب بھیگے کپڑوں میں کانپتے جسم کے ساتھ مائیکرو فون کی طرف گئے اور تم پر لعنت ہو کہہ کر محفل سے رخصے ہوئے. حفیظ ہوشیارپوری نے حفیظ جالندھری کے اس شعر سے ان کی غرقابی کی تاریخ نکالی.

جہاں قطرے کو ترسایا گیا ہوں
وہاں ڈوبا ہوا پایا گیا ہوں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481