اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

منی بجٹ پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ

منی بجٹ پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(کوہسار نیوز)حکومت نے منی بجٹ آرڈیننس کے ذریعے لانے کے بجائے پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کر لیا

، وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی، کل ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اس سے پہلے آئی ایم ایف کو معاہدے پر راضی کرنے کے لیے جس منی بجٹ کی فوری ضرورت تھی،

صدر نے اس کے لیے آرڈیننس جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ، فنانس بل کو محکمہ خزانہ کی قائمہ کمیٹیوں کو بھجوائیں گے،

قائمہ کمیٹیاں بل پر سفارشات دیں گی۔

قواعد کے مطابق کمیٹیوں کی سفارشات پر عمل درآمد کرنا یا نہ کرنا پارلیمنٹ کی صوابدید ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح تک دونوں ایوانوں کی کمیٹیوں سے فنانس بل کی منظوری کا امکان ہے۔

جمعرات کی شام کو ہی فنانس بل صدر مملکت کو دستخط کیلئے بھجوا دیا جائے گا۔

فنانس بل کی فوری منظوری کی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق بل کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ فنانس بل میں 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کی منظوری لی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481