اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ایس ایل 8 کے فائنل کا ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟ قیمت جانیئے

پی ایس ایل 8 کے فائنل کا ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟ قیمت جانیئے

لاہور( کوہسار نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں لاہور اور راولپنڈی ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی۔
خواتین کے نمائشی میچز سپر ویمن اور ایمیزونز کے درمیان کھیلے جائیں گے، یہ میچز بھی پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹ پر ہی دیکھے جاسکیں گے۔
لاہور میں 19 مارچ کو ہونے والے فائنل کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ پریمیئم ٹکٹ چار ہزار جبکہ فرسٹ کلاس 12 سو سے 25 سو روپے کا ہوگا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن آج سے شروع ہورہا ہے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481