اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اردو صداکاری اور تلفظ کو منفرد شناخت دینے والے ضیا محی الدین چل بسے

WhatsApp Image 2023 02 13 at 15.46.53

دنیا بھر میں اردو صداکاری اور تلفظ کو منفرد شناخت دینے والے ضیا محی الدین چل بسے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔
پاکستان میں ٹی وی ٹاک شو کے بانی ضیاء محی الدین اس جہان فانی میں 92 برس پر محیط سفر کر کے دوسرے جہان چلے گئے۔
جن لوگوں نے پاکستان ٹیلی وژن پر “ ضیاء محی الدین شو” (1969-1973)دیکھ رکھا ہے ۔وہ یہ جانتے اور سمجھتے ہیں کہ اس کے بعد بہت سے لوگوں نے اس شعبے میں بڑا نام بنایا  مگر کوئی بھی ضیاء محی الدین جیسا شو نہ کر سکا اس لئے کہ کوئی ضیاء محی الدین جیسا تخلیق کار و اہل دانش نہ تھا۔
برطانوی فلموں کی اداکاری سے لے کر ہالی وڈ تک انہوں نے اپنے فن کے جوہر دکھا ئے۔
وہ اس پاکستان کی نسل سے تھے جس کو ”پرانا پاکستان” کہا جاتا ہے، تخلیق کاروں اور قابل لوگوں کا پاکستان۔ وہ لائلپور (موجودہ فیصل آباد ) میں پیدا ہوۓ اور قصور اور لاہور میں پلے بڑھے مگر ان کی شستہ اردو اور عمدہ تلفظ کی وجہ سے بیشتر لوگ انہیں اردو بولنے والا اہل زبان سمجھتے رہے ہیں۔ ضیا محی الدین نے دنیا بھر میں اردو کو ایک شناخت اور مقام دیا اسی حوالے سے اپنا نام و مقام پیدا کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481