اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نصیر احمد عباسی یوسی پلک کی قابل رشک شخصیت

IMG 20230213 WA0076 1

فرشتوں سے افضل ہے انسان بننا
مگر اس میں پڑتی ہے محنت زیادہ

نصیر احمد عباسی ایبٹ آباد کے گاؤں پلک،  محلہ ڈھونگ مولاچھ میں پیدا ہوئے۔  آپ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے۔  آپ نے اپنی اولاد اور خاندان کے دیگر تمام بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا۔

نصیر احمد عباسی انتہائی محنت اور ایمانداری سے خود بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں 37 سال تک فرائض سرانجام دیتے رہے اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس کے عہدے سے عزت و احترام سے ریٹائر ہوئے۔

نصیر صاحب کے والد محترم محمد الہی مرحوم بھی علم دوست شخصیت تھے۔ ان کی نسل سے کئی مستورات معلمات بنیں۔ نصیر عباسی کے فرزندانِ میں سے نوید ، فہیم اور حارث عباسی تینوں اچھے عہدوں پر فائز ہیں۔  ایک معلم جب کہ باقی دو بھی محکمہ تعلیم میں ہی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

نصیر احمد عباسی کی شخصیت شعور، علم دوستی،  محنت اور ایمانداری کی اعلی مثال ہے۔ ان کی اولاد اور بھتیجے، بھتیجیوں کے علاوہ ایک بہن بھی معلمہ ہے۔ایک بھانجا بھی سرکاری عہدے پر فائز ہے جو ان کی ہی محنتوں اور کاوشوں کا ثمر ہے۔ ان کے ہونہار بھتیجے
ارشد رشید عباسی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ بینک آف پاکستان متعین ہیں ۔ دوسرے بھتیجے امجد سعید عباسی منسٹری آف فنانس میں اچھے عہدے پر فائز ہیں۔ جب کہ اجمل سعید عباسی سروے اف پاکستان میں خدمات سرانجام رہے ہیں۔

کوہسار میں ایسی بے لوث خدمت کی مثالیں بہت کم ملتی ہیں۔  ذات کے خول سے نکل کر پورے خاندان کی درست رہنمائی کرتے ہوئے نصیر عباسی نے ہمیں بھی راہ دکھائی ہے کہ ہم بھی اگر اپنے اپنے خاندان کے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے میں مدد کریں تو دیے سے دیا جلنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

Screenshot 20221220 122140 1

صاحب مضمون


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481