اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بینک آف آزادجموں کشمیرکو شیڈول بنک کا درجہ دینے پر اسٹیٹ بنک رضامند

download

سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بینک آف آزادجموں کشمیر کو شیڈول بنک کا درجہ دینے پر رضامندیظاہر کر دی ہے۔۔گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے بینک آف آزاد جموں کشمیر کو لائسنس جاری کرنے کے موقف سے اصولی اتفاق کر لیا۔

گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد سے آزاد کشمیر کےوزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو عبدالماجد خان اور اے جے کے بنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خاور سعید نے ملاقات کی۔اس موقع پر گورنر سٹیٹ بنک نے کہا کہ بینک آف آزادجموں کشمیر بطور مالیاتی ادارہ ترقی کی جانب گامزن رہتے ہوئے ریاست کی معاشی وسماجی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بینک آف آزاد جموں کشمیر بہت جلد ترقی کی نئی منازل طے کرتے ہوئے کامیاب ترین بینکوں کی صف میں شامل ہو جائے گا۔وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے گورنر سٹیٹ بنک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ سمند پار کشمیری تارکین وطن کی گہری وابستگی ہے اور ریاستی حکومت کی جانب سے اس مالیاتی ادارے کو مکمل تعاون حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام بالخصوص سمندر پار تاکین وطن کشمیریوں وکارپوریٹ سیکٹر کی بینک کو شیڈول کا درجہ دینے کی شدید خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ بینک کو حکومت پاکستان کے پن بجلی، سیاحت، معاشی طور پر خواتین کو بااختیار بنانے، زراعت و ہاؤسنگ جیسے خصوصی منصوبوں میں شامل کرنے سے بینک کی ترقی میں تیزی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے لائسنس کے اجراء، رہنمائی و تعاون کے لئے فوکل پرسن کی نامزدگی اور اسلام آباد میں بینک کے کارپوریٹ دفتر کھولنے کے مثبت کاروباری نتائج برآمد ہوں گے۔گورنرسٹیٹ بینک کو صدر بینک خاور سعید کی جانب سے انتظامی ڈھانچے، نیٹ ورک اور صارفین تک رسائی، فنانشل ترقی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481