اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری کے پہلے سینئر صحافی سلیم شوالوی انتقال کر گئے

WhatsApp Image 2023 02 13 at 01.01.02

مری کے بےباک ، نڈر اور معروف سینئر صحافی سلیم شوالوی رضائےالہی سے انتقال کر گئے۔ اناللہ و انا الیہ راجعون۔مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے اور اتوار کے روز راولپنڈی میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم  ایک بڑے دانشور اور شاعر تھے جبکہ انہیں خطہ کوہسار کا پہلا صحافی ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا سلیم شوالوی کم و بیش  بیس برس قبل مری سے راولپنڈی شفٹ ہوگئے تھے ۔ انہیں علم ادب سے گہرا شغف تھا ،اور علمی ادبی حلقوں میں ان کا بڑا احترام تھا ۔مال روڈ مری پر بک گیلری کے نام سے ان کی شاپ اب بھی موجود ہے ۔
نماز جنازہ آج پیر کے روز دن دو بجے مال روڈ مری میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان شوالہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

WhatsApp Image 2023 02 13 at 00.20.06 1سلیم شوالوی مرحوم نواز شریف کا انٹرویو کرتے ہوئے

خطہ کوہسار کی نامور علمی شخصیت اور کوہسار یونیورسٹی کے پروفیسر اشفاق کلیم عباسی نے سلیم شوالوی کے انتقال پر گہرے دکھ ک اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر انہیں اس طرح خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اس چمن میں ہوں گے پیدا بلبل شیراز بھی
سینکڑوں ساحر بھی ہوں گے صاحب اعجاز بھی
ہو بہو کھینچےگا لیکن عشق کی تصویر کون
اٹھ گیا ناوک فگن مارے گا دل پر تیر کون

الوداع اےرونق جبال،اےصاحب جمال،اےشعورمری الوداع

WhatsApp Image 2023 02 13 at 00.20.06سلیم شوالوی اور پروفیسر اشفاق کلیم عباسی۔۔ ایک یادگار تصویر

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481