انڈس کلچرل فورم کے زیر اہتمام مادری زبانوں کا قومی میلہ ان شاء اللہ 17، 18 اور 19 فروری کو نیشنل کونسل آف دی آرٹس اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔
ایڈریس
PNCA, F-5/1, Behind Marriott hotel, Islamabad
(By metro bus last station Secretariat)
میلے میں ملک بھر سے شاعر، ادیب، دانشور اور فنکار شریک ہوں گے۔
پہاڑی زبان کی درج ذیل کتب میلے میں شامل ہوں گی۔۔۔
سفر نامہ
ڈاکٹر محمد صغیر ۔۔۔۔۔ اندرے ناں پینڈا
ناول
علی عدالت ۔۔۔۔ جاسوس
کہانیاں
ممتاز غزنی ۔۔۔۔۔۔۔۔ سکھاں
ترجمہ
قمر رحیم خان ۔۔۔۔۔۔ کرشن چندر ناں کشمیر
شاعری
علی احمد کیانی ۔۔۔۔۔۔۔۔ پیار نے دیوے بال
راشد عباسی ۔۔۔۔۔ سولی ٹنگی لو
میلے کی افتتاحی تقریب جمعہ 17 فروری کو شام 5 بجے پی این سی اے کے مین آڈیٹوریم میں ہو گی۔ اس میں مختلف مادری زبانوں کی نابغہ روزگار شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیے جائیں گے ۔
آخر میں سوانگ تھیٹر گروپ سعادت حسن منٹو کی کہانیوں سے ماخوذ ڈرامہ "لکیر” پیش کرے گا ۔ تقریب کا اختتام رات 9 بجے ہو گا ۔
اگلے دو دن صبح دس بجے سے رات ساڑھے سات بجے تک مختلف سیشن جاری رہیں گے۔ 19 فروری کو شام پانچ بجے سے سات بجے تک مادری زبانوں کی موسیقی بھی پیش کی جائے گی۔


