اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان نے "رجیم چینج سازش کیس "سے امریکہ کو باعزت بری کر دیا

ملکی حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، عمران خان

 

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  نے اپنی حکومت کی تبدیلی کی مبینہ سازش سے امریکہ کو بری الذمہ قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے شہباز شریف کے ساتھ قریبی تعلقات تھے، اور ان تعلقات کے نتیجے میں رجیم چینج آپریشن کی راہ ہموارہوئی۔

اتوار کے روز "وائس آف امریکا” کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج کی تمام پالیسیوں کا انحصارصرف ایک فرد کی شخصیت پر ہوتا ہے، ان کی حکومت اور جنرل باجوہ کے مثبت تعلقات سے ان کی حکومت کو پاک فوج کی منظم حمایت حاصل رہی،  مسائل تب پیدا ہوئے جب باجوہ نے ملک کے چند بڑے "مجرموں” کی حمایت کی۔ان کے بقول  جنرل باجوہ چاہتے تھے کہ پی ٹی آئی کی حکومت چوروں کی کرپشن معاف کرکے ان کے ساتھ مل کر کام کرے۔

عمران خان نے مزید  کہا کہ عوام کی منتخب حکومت کا بااختیار ہونا ضروری ہے، اگر اختیار آرمی چیف کے پاس ہو اور ذمہ داری وزیراعظم کے پاس تو نظام نہیں چل سکتا۔

ایک سوال پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کے خلاف ایک اور جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا،ان کا کہنا تھا کہ  جب طالبان نے افغانستان کی حکومت سنبھالی تو 30 سے 40 ہزار مہاجرین پاکستان بھیجنےکا فیصلہ کیا، ہمارے لیے ان کی دوبارہ آباد کاری بڑا چیلنج تھا لیکن حکومت ختم ہونے کی وجہ سے یہ کام مکمل نہ ہوسکا،عمران خان کے بقول اب نئی حکومت کی غفلت سے دہشت گردی نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔

ایک اور سوال پر عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد کسی کی ذاتی انا پر نہیں بلکہ ملکی مفادات پر ہونی چاہیے، پاکستان کے لوگوں کا مفاد اس میں ہے کہ ہمارے امریکا کےساتھ بہترین تجارتی تعلقات ہوں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481