اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایم کیو ایم پاکستان نے کل ہونیوالا دھرنا موخر کر دیا

123

کراچی (کوہسا رنیوز)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان نے کل ہونے والا دھرنا موخر کر دیا،دھرنے کی نئی تاریخوں کا اعلان رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیرخالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ جب تک نیوی کی امن مشقیں جاری رہیں گی ،اس ملک کی سالمیت کی خاطر کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ نئی حلقہ بندیوں پر اتفاق کر لیا ہے،پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم سے رابطوں کی تصدیق کردی ہے ،ذرائع کاکہناہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کل دھرنا نہیں دے گی ،ایم کیو ایم کے وفد کی جلد وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد ہوگی ،ذرائع پیپلزپارٹی کاکہناہے کہ نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی ،ایم کیو ایم نے کل دھرنا نہ دینے کا یقین دلا دیا ہے ،مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہونے پر ایم کیو ایم نے بھی اتفاق کر لیا ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481