اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہباز گل نے ڈاکٹر رمیش کمار سے معافی مانگ لی

درجنوں کیسز چل رہے ہیں، افسوس ہوا جو بھی ہمارے درمیان ہوا،میں نے جو کہاآپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہو گی۔

لاہور( کوہسار نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ڈاکٹر رمیش کمار سے معافی مانگ لی
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی شہباز گل نے بیان بازی پر ڈاکٹر رمیش کمار سے معافی مانگ لی، شہباز گل کاکہناتھا کہ مجھ پر درجنوں کیسز چل رہے ہیں، افسوس ہوا جو بھی ہمارے درمیان ہوا،میں نے جو کہاآپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہو گی۔
رمیش کمار نے شہباز گل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے غلطی کااحساس کیا،غلطی کا اعتراف کرنا اچھا ہے، آپ نے جو الفاظ کہے مجھے اس سے نقصان ہوا،جو گھر چل کر آئے اسے معاف کیا جاتاہے،رمیش کمار نے کہاکہ ہتک عزت کا کیس ختم کرتا ہوں ۔
یاد رہے کہ شہبازگل نے گزشتہ سال رمیش کمار کیخلاف ٹی وی شو میں نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے ،شہباز گل اور رمیش کمار کے درمیان کیس اسلام آباد کچہری میں زیرالتواتھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481