راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)
کوہسار نیوز کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس آج یونائیٹڈ پلازہ ، شمس آباد راولپنڈی میں ہوا۔ اجلاس میں کوہسار نیوز کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے مفصل گفت و شنید ہوئی۔
اس امر پر شرکاء اجلاس نے اتفاق کیا کہ خطہ کوہسار کے طلبا اور نوجوانوں کے لیے مختلف تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان میں نوجوان صحافیوں کے لیے قومی سطح کے سینیئر صحافیوں کی مدد سے تربیتی ورکشاپس بھی شامل ہیں۔
اساتذہ کے لیے ٹیچرز ٹریننگ اور طلبا کے لیے کیریئر کونسلنگ ورکشاپس کا بھی انعقاد ہو گا۔
اجلاس کے میزبان شفاقت اعجاز عباسی نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کا اعادہ کرتے ہوئے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ کوہسار کے نوجوانوں کے لیے صحافت جیسے مقدس شعبے میں تربیت کا انعقاد ہو رہا ہے۔ انھوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ قومی سطح کے تجربہ کار صحافیوں سے تربیت کی بدولت کوہسار کی صحافت کا معیار بلند کرنے میں مدد ملے گی۔
روزنامہ امت کے گروپ ایڈیٹر جناب سجاد عباسی نے نوجوان صحافیوں کی تربیت کے حوالے سے اپنے اور دیگر سینئر صحافیوں کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
