اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ ، سینکڑوں افراد کا معائنہ کیاگیا

1 4

 

لاہور(کوہسار نیوز)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام برکی روڈ لاہور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد قریبی دیہاتوں کے لوگوں کو طبی مشورے علاج اور ادویات فراہم کرنا تھا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے فری میڈیکل کیمپ میں خصوصی شرکت کی،اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے آنے والے مریضوں کا معائنہ کیا، طبی مشورے، علاج اور ادویات تجویز کیں۔
فری میڈیکل کیمپ میں 657 مریضوں نے طبی مشاورت کی اور ان کو مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ چھ مریضوں کو جدید علاج اور آپریشن کیلئے میو ہسپتال میں داخل ہونے کی ہدایات کی گئی۔ شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے ڈاکٹرز اور ایم بی بی ایس کے طلباو طالبات نے میڈیکل کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ممبران روٹری کلب محترمہ عرفہ اقبال کمشنر انکم ٹیکس، وائس چانسلر گیریژن یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل شہزاد اور ان کی اہلیہ محترمہ شائزہ نے کیا۔
اس موقع پر پروفیسر سائرہ افضل، ڈاکٹر فریحہ سلمان، ڈاکٹر فواد کریم، ڈاکٹر تیمور اکرم خان ،ڈاکٹر علی اکرم خان،ڈاکٹر عاصمہ نعیم،ڈاکٹر محمد ناصر،ڈاکٹر عابش مہرین، ڈاکٹر شہزاد سلیم، ڈاکٹر امبر ارشد،ڈاکٹر سعدیہ رفیق ،ڈاکٹر نائلہ باجوہ، ڈاکٹر محمد اویس، ڈاکٹر منیب الطاف، ڈاکٹر ردا شہرام سرور، ڈاکٹر عماد وحید خان، اور ڈاکٹر آمنہ خان نے فری میڈیکل کیمپ میں اپنی خدمات فراہم کیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481