اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عالمی ادارے موڈیز نےبیرونی ادائیگیوں کی صورت حال تشویشناک قراردے دی

ڈالر کی ایک اور لمبی چھلانگ ،306 روپے تک پہنچ گیا

 

دنیا بھر کے مختلف ممالک کی معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال تشویشناک قرار دے دی ہے۔

موڈیز کے تازہ تجزیئے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتِ حال تشویشناک ہے،آئی ایم ایف کی اگلی قسط جاری کرنےکی پیشگی شرط کے طور پر آمدنی بڑھانے کے اقدامات کیلئے کہا جا سکتا ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ سماجی اور سیاسی خدشات حکومت کے اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کو مشکل بنائیں گے، حکومت پاکستان کے لیے لیکویڈٹی اور بیرونی خدشات میں اضافہ ہوا ہے اور  اگلے چند برسوں کی فنانسنگ ضروریات کو حاصل کرنا دشوار رہے گا ۔

خیال رہے کہ جمعہ کو پریس کانفرنس میں  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف سے ڈیل کے تحت 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانا ہوں گے جس کے لیے منی بجٹ لانا ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481