اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جیل بھرو تحریک کیلئےمریم نواز نے اہم مشورہ دے دیا

2327242 maryamnawaz 1653570975 969 640x480 1

 

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز  نے تجویز دی ہے کہ جیل بھرو تحریک  عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کی دوست فرح گوگی سے شروع کی جائے۔

جمعرات کے روزایبٹ آباد میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہیرے کی انگوٹھی اور رشوت آپ کی بیگم صاحبہ نے لی،گرفتاری وہاں سے شروع ہونی چاہیے، جیبیں آپ نے بھریں تو پھر جیلیں عوام کیوں بھریں۔

مریم نواز نے اپنی تقریر کا آغاز عمران خان کے نام سے کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور ملک کی بربادی کا اگر کوئی ذمہ دار ہے تو وہ صرف او ر صرف عمران خان اور اس کا ٹولہ ہے۔خیبر پختونخواہ کے لوگوں کی حفاظت پر خرچ ہونیوالا پیسہ عمران خان کی حفاظت اور عیاشیوں پر خرچ ہوتا رہا جس کی وجہ سے پشاور بم دھماکے جیسا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔اس سب کا عمران خان کو حساب دینا ہو گا چاہیے وہ زمان پارک میں چھپے یا بنی گالا میں۔ عمران خان جیسے ذہنی مریض کو بائیس کروڑ عوام پر مسلط کر کے پاکستان کا نا قابل تلافی نقصان کیا گیاہے کیونکہ عمران خان کو عوام سے کوئی سروکار نہیں وہ غرور اور تکبر سے بھرا ہوا شخص ہے۔آج مہنگائی کا رونا رونے والا اور شور مچانے والا یہ بھول گیا ہے کہ یہ مہنگائی اس کی دی ہوئی ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی نے کیا تھا اور اس کے تحت مہنگائی ہوئی ہے۔اس کی نہ نیت صاف ہے اور نہ ہی دامن اسے اپنی چوریوں کا حساب دینا ہو گا۔

m6qdlvuo nawaz sharif pti 625x300 30 December 18 1

مریم نے کہا کہ نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر میرا ہاتھ پکڑ کر عدالتوں میں پیش ہوتے رہے آج جب اس کی باری آئی تو یہ پہلے زمان پارک اور اب بنی گالا میں چھپا بیٹھا ہے اور میڈیا کے ذریعے ورکروں کو گمراہ کر رہا ہے کہ جیل بھرو تحریک شروع کرنے والا ہے۔ ورکر کیوں جیل جائیں پہلے تم جاؤ جو اس سارے کئے دھرے کا ذمہ دار ہو۔شاہ محمود قریشی نے نواز شریف سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے اپنے لئے سزا بھی تجویز کریں۔ کیونکہ زیادتی نواز شریف کے ساتھ ساتھ اس ملک سے ہوئی ہے اور نا قابل تلافی ہوئی ہے جس کا ازالہ بہت دیر لگنے کے بعد ہو گا۔ نواز شریف کے دور میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا تھا جبکہ اس نے چار سالوں میں پاکستان کا بیڑہ غرق کر دیا جسے سنبھالنے میں شہباز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں۔پاکستان میں اگر کوئی ترقی لا سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے۔

میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتی ہوں کہ پاکستان کو بھنور سے یہی نکال سکتے ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ اس کی ٹانگ زخمی نہیں سب ڈرامے کر رہا ہے ان ڈراموں کو چھوڑوں اور عدالتوں میں پیش ہو کر اپنی چوریاں بتاؤ۔فرح گوگی اس کی فرنٹ مین جو اربوں روپے لے کر دوبئی بھاگ گئی۔ زمینوں پر قبضے کے کاغذات اور تمام لوٹ مار کے دستاویزات پر اسی کے لئے دستخط ہیں۔ یہ کبھی ایجنسیوں پر مارنے کا الزام لگا تا ہے اور کبھی آصف زرداری پر۔ یہ صرف اور صرف اپنی انا کو بچا رہا ہے کیونکہ اسے پتہ ہے کہ میں تاریخ کے کوڑے دان کا کچرا ہوں اور جلد اس میں ڈال دیا جاؤں گا۔پاکستان اورقوم کے خلاف ہر سازش کا سرغنہ یہی ہے اس لئے یہ جہاں بھی چھپے اسے حساب دینا پڑے گا۔

صوبہ ہزارہ کے نعرے لگنے پر مریم نواز نے کہا کہ میرا دل بھی چاہتا ہے کہ صوبہ ہزارہ بنے لیکن صوبہ بننے کے لئے دو تہائی اکثریت کی اسمبلی میں ضرورت ہوتی ہے آپ دو تہائی اکثریت دیں مل کر صوبہ ہزارہ بنائیں گے۔  مریم نوا ز نے اپنی تقریر کا آغاز بھی عمران خان کے نام سے کیا اور اختتام بھی عمران خان کے نام سے کیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481