اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی ایم ایف سے پاکستان کا معاہدہ پھر تاخیرکا شکار

imf praises pakistan for meeting performance criteria 1581734658 6770 1

 

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزہ مذاکرات مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ایف کا وفد آج صبح واپس روانہ ہو جائے گا تاہم کم و بیش دس دن تک جاری رہنے والے مذاکرات کے باوجود حتمی معاہدہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گیا جسے اسٹاف لیول معاہدہ کہا جاتا ہے اور اس کی منظوری عالمی مالیاتی ادارے کے ہیڈ کوارٹر کی رضامندی سے مشروط کر دی گئی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد 31 جنوری کو پاکستان آیا تھا جہاں انہوں نے مسلسل تقریباً 10 روز تک پاکستانی حکام سے تفصیلی مذاکرات کیے اور جمعرات کی شام  یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار  رات بارہ بجے تک میڈیا پر آکر معاہدے کی تفصیلات شیئر کریں گے تاہم بعد ازاں یہ خبر سامنے آئی کہ اسٹاف سطح کا معہدہ طے نہیں پا سکا، اگرچہ بیشتر نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری خزانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تقریباً تمام چیزوں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، کچھ نکات پر اختلاف ہےجس پر حتمی  فیصلہ کرنا آئی ایم ایف کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔سیکرٹری وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پیشگی اقدامات کرنے پر معاہدہ طے پا گیا ہے، آئی ایم ایف نے ایم ای ایف پی کی دستاویز دے دی ہے، بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پانےکی یقین دہانی کرائی گئی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کے بیرونی ذرائع آمدن کی تصدیق کر لی ہے، قرض معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشن واشنگٹن سے منظوری کے بعد پاکستان کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے تفصیلی بیان جاری کرے گا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481