اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیخ رشید کی ضمانت پھر مسترد، جیوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل روانہ

راہداری ریمانڈ، شیخ رشید مری پولیس کے حوالے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو مری میں دائر مقدمے میں آج سول کورٹ مری میں پولیس کی حراست میں مجسٹریٹ و سول جج ذیشان احمد کے روبرو پیش کیا جس میں مری پولیس نے شیخ رشید کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے بحث کرتے ہوئے عدالت سے  مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی۔ مجسٹریٹ نے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو 14 روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔قبل ازیں ان کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔

اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ جھوٹ پر مبنی کیس ہے،سرکاری طور پر” پٹریاٹ” پارٹی بنانے کی کوشش کی جا رہی جس کا مجھے سربراہ بنانے کی پیشکش کی گئی ہے ،مگرمیں اُن طاقتوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میرا جینا مرنا عمران خان کے ساتھ ہے۔ مجھے اگر ساری زندگی جیل میں رہنا پڑے تب بھی میں اپنی وفاداری تبدیل نہیں کرون گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے میرے گھر ڈکیتی کی میرے پیسے ، لائسنس یافتہ اسلحہ اور گاڑیاں پولیس ساتھ لے گئی اور میرے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

شیخ رشید کی عدالت میں پیشی کے موقع پر مری کی ضلع کچہری میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔معزز جج کے فیصلے کے بعد شیخ رشید کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل روانہ کر دیا گیا۔ شیخ رشید کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود تھی جنہوں نے شیخ رشید کے حق میں اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے  اس مقدمے میں ضمانت دائر کر دی ہے جس پر تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481