اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سردارمہتاب پارٹی قیادت اورحکومت پربرس پڑے،نوازلیگ نہ چھوڑنے کا عزم

275962877 423555199574078 3531512575719174587 n

سابق وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا ، نوازشریف کے معتمد خاص اور مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدر سردار مہتاب احمد خان عباسی اپنی جماعت کی حکومت اور پارٹی قیادت پر برس پڑے تاہم انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات کی تردید کردی ان کا کہنا ہے کہ پارٹی پر متکبر لوگوں کا قبضہ ہے جو کارکنوں کو کچھ نہیں سمجھتے۔ دیگرجماعتوں کی طرح نواز لیگ میں بھی پیسے والوں کا راج ہے۔ مفاد پرست لوگ دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ ہم جیسے لوگ منہ چھپا رہے ہیں۔ بدترین معاشی حالات کے دوران 80 رکنی و فاقی کابینہ بنانے کا کیا جواز ہے؟ ہمارے وزیر منہ کالا کرکے آئی ایم ایف کے ملازمین کے سامنے ہاتھ باندھ کے بیٹھے ہیں۔ قوم کو بتایا جائے کہ گذشتہ 20 برس کے دوران آئی ایم ایف سے لیے گئے اربوں ڈالر کہاں گئے کس نے خرچ کیے؟ مسلم لیگ نون سمیت تمام جماعتوں کو حساب دینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایبٹ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب، میڈیا سے بات چیت اور بعدازاں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

90907030 1625329584272132 5959583310102396928 nنواز لیگ کے پی کے جنرل سیکرٹری اور وفاقی وزیر مرتضٰی جاوید عباسی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ 

سردار مہتاب احمد عباسی نے کہا کہ  تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پر ہمیشہ مخصوص ٹولہ قابض رہا ہے ، یہاں ہر سیاسی جماعت اسٹیبلشمنٹ کی نرسری سے نکلی، اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو ان کی مرضی کے مطابق ملک چلانے دیا جائے ۔سردار مہتاب کا کہنا تھا ملک اس وقت خطرناک دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے نواز لیگ سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی نہیں چھوڑ رہا،میں نے اپنی نوجوانی اس ملک کو دی۔اس پارٹی نے مجھے جو عزت اور مقام دیا اسے میں نے ماتھے کا جھومر بنایا مگر آج مسلم لیگ کو جان بوجھ کر تباہ کردیا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔ حکومت میں شامل پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں تو دامن بچا لیں گی ، مگر  ساری بدنامی شہبازشریف کے حصے میں آئے گی ۔آج مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ آٹا ڈیڑھ سو روپے کلو پرپہنچ چکا ہے ۔ہمارا وزیر منہ کالا کر کے آئی ایم ایف کے ملازمین کے سامنے ہاتھ باندھے بیٹھا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بدترین معاشی حالات میں 80 رکنی وفاقی کابینہ کا کیا جواز ہے ؟انہوں نے کہا پارلیمنٹ ملک کی نمائندگی نہیں کر رہی بلکہ یہ کسی کام کی نہیں رہی۔ پی ٹی آئی کی ناکام حکومت کو عدم اعتماد لا کر اس جماعت کو مضبوط کیا گیا۔

11e8b068 e6a2 4789 bb7c d2ed56263118سردار مہتاب ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے

سردار مہتاب نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ کے پی کی قیادت ذاتی مفادات کا تحفظ کر رہی ہے جس  نے پیسے کمانا شروع کر دئیے ہیں۔ان پالیسیوں کی وجہ سے نواز لیگ کا کے پی، سندھ اور بلوچستان سے خاتمہ ہو چکا ہے۔ نواز لیگ صرف پنجاب تک مضحدود ہو کر ریہ گئی ہے۔سردار مہتاب خان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں، یہ فضول مشق ہو گی۔انہوں نے کہا کہ  مسلم لیگ نواز میں اب سب سے زیادہ متکبر لوگ ہیں۔ دیگر جماعتوں کی طرح یہاں بھی پیسے کا راج ہے، اختلاف رائے رکھنے والے ہماری طرح کے لوگ منہ چھپا رہے ہیں جبکہ دوسری قسم کے لوگ دندنا رہے ہیں۔

سردار مہتاب کا کہنا تھا کہ اگر کے پی کیلیگی  قیادتتبدیل نہ کی گئی  تو مسلم لیگ کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی آج ایبٹ آباد آمد کے موقع پر کارکنان کو ہدایت کی ہے ان کے خلاف کوئی احتجاج نہ کیا جائے۔  کوئی ہماری عزت کرے یا نہ کرے، ہماری روایات ہیں کہ کوئی مہمان آئےتو اس کی عزت میں کمی نہیں آنے دی جائے۔ مریم نواز شریف کی بیٹی ھے اور نواز شریف نے ہمیشہ ایبٹ آباد کو عزت دی مگر اس وقت مسلم لیگ خیبر پختون خواہ کو ایک نااہل ٹولے کے سپرد کیا گیا ہے ، جس نے جماعت کو تباہ کر دیا اس صوبائی قیادت کی موجودگی میں مسلم لیگ دھڑے بندی اور تباہی کی طرف جارہی ھے۔ فوری طور پر مسلم لیگ کی صوبائی قیادت کو فارغ کرکے حقیقی کارکنوں کو عزت دی جائے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481