اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راہداری ریمانڈ، شیخ رشید مری پولیس کے حوالے

راہداری ریمانڈ، شیخ رشید مری پولیس کے حوالے

اسلام آباد (کوہسارنیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ایک دن کی راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
شیخ رشید کو اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ رفعت محمود خان کی عدالت میں پیش کیا گیا
جہاں دوران سماعت وکیل شیخ رشید نے کہا کہ مری پولیس کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی استدعا پہلے مسترد ہوچکی ہے،
شیخ رشید کہیں بھاگے نہیں جا رہے، حراست میں ہیں۔
اس پر عدالت نے مری پولیس سے استفسار کیا کہ کیا پہلی بار راہداری ریمانڈ کی استدعا کر رہے ہیں؟،
جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ پہلی بار راہداری ریمانڈ کی استدعا کی ہے، اس سے پہلے نہیں کی۔
بعدازاں عدالت نے پولیس کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے

شیخ رشید کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481