اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیرپٹرولیم کی دھمکی ناکام،پٹرول کی مزید قلت

پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے پٹرول کی مصنوعی قلت کی خبریں سامنے آ رہی تھیں

 

اسلام آباد(کوہسارنیوز) وزیر پٹرولیم مصدق ملک کی دھمکی کسی کام نہ آئی ،منافع خور وں نے پٹرولیم مصنوعات کی مزید قلت پیدا کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے پنجاب کے چھوٹے شہروں میں پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے پٹرول کی مصنوعی قلت کی خبریں سامنے آ رہی تھیں

، جس پر مصدق ملک نے پٹرول پمپ مالکان کو دھمکی دی تھی کہ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیداکرنے والوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے

تو ان کیلئے سخت تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس کینسل کر دیں گے ۔

لیکن ان کی دھمکی صرف دھمکی ہی ثابت ہوئی ہے،

سرگودھا، بہاولنگر، کمالیہ، نارووال، شکر گڑھ، گوجرا اور منڈی بہاوالدین کے بعد اب لاہور بھی پٹرول کی قلت کا شکار ہوگیا ہے ،

متعدد پٹرول پمپس بند ہیں جبکہ جوکھلے ہیں وہاں بھی راشننگ کی جا رہی ہے ،

موٹرسائیکل والوں کو 300 سے 400 روپے اور کار والوں کو 1000 سے 2000 روپے تک کا پٹرول دیا جا رہا ہے ،

پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پٹرول سپلائی نہیں ہو رہا، اس لیے کم بیچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے یقین دلایا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15 فروری سے پہلے تبدیل نہیں ہوں گی ،

پیٹرول نہ بیچنے یا مہنگا بیچنے والوں کے لائسنس کینسل کردیں گے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481