اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عامر ڈوگرسمیت 12 گرفتار، کیاتحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک شروع ہوگئی؟

عامر ڈوگرسمیت 12 گرفتار، کیاتحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک شروع ہوگئی؟

الیکشن کمیشن میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر سمی تحری انصاف کے12 کارکنوں کو  گرفتار کر لیا گیا۔ یہ گرفتاری عامر ڈوگر کے ڈیرے پرملتان پولیس کے چھاپے کے دوران ہوئی، اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حال ہی میں رہائی پانے والے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہپے کہ ہماری جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گیا ہے، گرفتاریوں سے فرق نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ ملتان میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنان میں جھگڑا ہوگیا تھا۔جس کے بعد الیکشن کمیشن کا آفس  کافی دیر تک میدان جنگ بنا رہا۔بعد ازاں پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق چیف وہپ قومی اسمبلی  عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر ان سمیت 12 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

سٹی پولیس افسر رانا منصور کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست کے بعد سی سی ٹی وی کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے بھی کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری دینے پر اصرار کیا اور کہا کہ میں بھی آپ کے ساتھ چلوں گا جس پر پقولیس انہیں لے آئی۔

دوسری جانب پولیس نے سرکاری طور پر ملک عامر ڈوگر کی باقاعدہ  گرفتاری کی تردید کی ہے۔

دریں اثنا  ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے عامر ڈوگر اور دیگر کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔ کارکنوں نے دو مقامات پر ٹائر نذرآتش کرکے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481