اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہم پوٹھوہاری کیا چاہتے ہیں

faisal irfan pic 1
نادرا اور مردم شماری سے پوٹھوہاری زبان کے اخراج کے رد عمل میں خطہ پوٹھوہار کے باسیوں میں اپنی مادری زبان سے محبت کی نئی اور تازہ دم لہر بیدار ہوئی ہے۔ پوٹھوہاری زبان پر ”متواتر”حملوں سے خطہ پوٹھوہار کی شعر و ادب اور سول سوسائٹی سے وابستہ شخصیات میں بے چینی اور غم و غصہ کا پیدا ہونا فطری امر ہے۔ اہل پوٹھوہار کے حقیقت پر مبنی اس رد عمل پر پوٹھوہاری زبان کے کچھ دیرینہ ”کرم فرما” اسے اپنے اپنے معانی پہنانے میں مگن ہیں۔ ہم پوٹھوہاری زبان کے ان ناقدین یا مخالفین سے بس اتنا عرض کرنا چاہتے ہیں کہ آگے بڑھیں اور دلیل اور مکالمہ کے ذریعے اپنا موقف پیش کریں۔ پوٹھوہاری کے ماہرین لسانیات ہر پلیٹ فارم پر پوٹھوہاری زبان کی قدامت اور جداگانہ تشخص کو ثابت کرنے کیلے تیار بیٹھے ہیں۔  لیکن ناقدین دلیل اور صحت مند مکالمہ کی طرف آنے کی بجائے سوشل میڈیا پر مخالفت برائے مخالفت پر سارا زور صرف کیے ہوئے ہیں۔
پوٹھوہاری زبان میں قرآن پاک کا ترجمہ، سیرت رسول ۖ پر 2 کتب، 3 پوٹھوہاری اردو لغات، 5 پوٹھوہاری ناول، پوٹھوہاری گرائمر اور قاعدے، پوٹھوہاری ضرب الامثال کی 2 کتب، پوٹھوہاری پہیلیوں کی ایک کتاب، بچوں کی کہانیاں، پوٹھوہاری کالموں کا مجموعہ، متعدد افسانوی اور شعری مجموعے، تراجم سمیت 100 کے قریب کتب شائع ہو چکیں جبکہ قرآن پاک کا ایک ترجمہ، شادی بیاہ پر گائے جانے والے پوٹھوہاری لوک گیتوں کی ایک کتاب، ایک ناول سمیت تین درجن سے زائد پوٹھوہاری کتب اشاعت کی منتظر ہیں۔ اتنے زرخیز ادبی پس منظر کی حامل زبان پر حملے سمجھ سے بالا تر ہیں۔ ان ناقدین کے لئے بس اتنا عرض ہے کہ ہم پوٹھوہاری اپنی مادری زبان کےلئے حقوق ملکی سلامتی اور یکجہتی کو داؤ پر لگا کر ہرگز طلب نہیں کر رہے ہیں۔ ہم صرف انھی بنیادی حقوق اور احترام کا تقاضا کر رہے ہیں جو دیگر زبانوں کو ایک مدت سے حاصل ہیں۔ ہمارے لیے تمام زبانیں قابل احترام ہیں۔ ہم اپنی مادری زبان پوٹھوہاری کی آڑ میں کسی دوسری زبان کی تحقیر یا مخالفت کے ہرگز قائل نہیں ہیں۔ ہم موجودہ سسٹم میں رہ کر ہی اپنا بنیادی حق اور اپنا حصہ مانگ رہے ہیں۔
ہم پوٹھوہاری لسانی بنیادوں پر صوبوں کے قیام کے نہ پہلے حامی تھے اور نہ ہی اب حامی ہیں۔ ہم انتظامی بنیادوں پر چھوٹے یونٹس یا صوبوں کے قیام کے حامی ہیں۔ انتظامی بنیادوں پر اگر صوبے بنائے جاتے ہیں تو ہم بھی” صوبہ پوٹھوہار” یا ”صوبہ شمالی پنجاب” کو خوش آمدید کہیں گے۔
  • ہم چاہتے ہیں کہ پوٹھوہاری زبان میں اشاعت کی منتظر درجنوں کتابیں نیشنل بک فاؤنڈیشن شائع کرے۔ حکومتی سرپرستی میں پوٹھوہاری زبان و ادب کے فروغ کے لیے لاہور یا راولپنڈی میں پوٹھوہاری اکیڈمی قائم کی جائے۔
  • لوک ورثہ اسلام آباد میں مستقل بنیادوں پر پوٹھوہار پویلین قائم کیا جائے۔  جہاں پوٹھوہاری زبان و ادب اور فنون لطیفہ کی دیگر سرگرمیاں جاری ہیں۔
  • نیشنل لائبریری اسلام آباد میں پوٹھوہار کارنر قائم کیا جائے، جہاں پوٹھوہاری زبان و ادب اور تاریخ کی تمام قدیم اور جدید کتب دستیاب ہوں۔
  • دیگر علاقائی زبانوں کی طرح پوٹھوہاری ادبی شخصیات کے لئے بھی اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے ایوارڈ کا اجراء ہو۔
  • راولپنڈی آرٹس کونسل کا نام پوٹھوہار آرٹس کونسل رکھا جائے۔
  • مختلف جامعات میں پوٹھوہاری کو بطور مضمون پڑھایا جائے۔ ہمارے ماہرین لسانیات اور شعراء و ادباء اس مقصد کے لئے مطلوبہ مواد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔
  • راولپنڈی ڈویژن کی مختلف چھوٹی بڑی شاہرات کو پوٹھوہاری زبان و ادب کے لیے خدمات سرانجام دینے والے مرحوم شعراء اور ادیبوں سے منسوب کیا جائے۔
  • پنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں شاہرات کے سائن بورڈز اردو اور انگریزی کےساتھ ساتھ پوٹھوہاری میں تحریر کیے جائیں۔
  • ہم اہل پوٹھوہار کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے قیام میں ملیامیٹ کیے جانے والے 102دیہات اور یہاں کے باسیوں کی قربانیوں کے پیش نظر وفاقی محکموں اور ڈویژنز کی ملازمتوں کے لیے خطہ پوٹھوہار کے باسیوں کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کیا جائے۔

۔فیصل عرفان
faisalirfanchohan@gmail.com
0336-9835428


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481