اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دیامرمیں مسافربس اور کارباہمی تصادم کےبعد کھائی میں جاگریں،30 مسافرجاں بحق

2331177 deadbodies 1654410891 470 640x480 1

اپر کوہستان دیامر میں مسافربس اور کار باہمی تصادم کے بعد کھائی میں جا گریں ،جس کے نتیجے میں 30 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس اور کار کے درمیان حادثہ دیامر کے علاقے شتیال میں پیش آیا جہاں مسافربس اور کار آپس میں ٹکرانے کے بعد کھائی میں گرگئیں۔

حادثے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو آر ایچ سی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق جاۓ حادثے پر کارروائیاں جاری ہیں لیکن اندھیرےکی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی جبکہ کار گلگت جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے تصادم ہوگیا جو بڑے جانی نقصان کا باعث بنا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481