اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد کےگھر میں آتشزدگی،4 کمسن بہن بھائی جھلس کر جاں بحق

2330768 lahorechildrenhospitalfire 1654317222 142 640x480 1

ایبٹ آبادمیں سبزی منڈی کے قریب ایک گھرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس  کے نتیجے میں 4 کم سن بہن بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ خاندان کے  چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں کو بے نطیر بھٹو شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ  دیگر چار زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرزنے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔
ریسکیو آپریشن کی نگرانی  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک نے  کی ۔
اس موقع پر  اسسٹنٹ کمشنر ثقلین نے زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481