اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد سے قومی اسمبلی کی خالی نشست  پرالیکشن شیڈول کا اعلان

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
پاکستان تحریک انصاف کے علی خان جدون کے مستفعی ہونے کے بعدایبٹ آباد سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست  پر الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اين اے-16 ایبٹ آباد-2 کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے پبلک نوٹس 8 فروری کو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔
امیدواران مورخہ 10 فروری سے 14 فروری 2023 تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسر/ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے کاغذات نامزدگی وصول اور پھر جمع کروا سکیں گے۔ این اے-16 ایبٹ آباد-2 کی نشست پر پولنگ 19 مارچ 2023 بروز اتوار ہوگی۔
ریجنل الیکشن کمشنر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد عزیز بہادر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ضلعی الیکشن کمشنر ایبٹ آباد ذیشان خان کو ریٹرننگ آفیسرنامزد کیا گیا ہے ۔امیدواران ضلعی الیکشن کمشنر آفس ایبٹ آباد میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481