اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسامہ ستی قتل کےملزم دو پولیس اہلکاروں کو سزائےموت ،تین کو عمر قید

f5918a6d 86bb 4652 af8d e5195922c87d

اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے اسامہ ندیم ستی کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔قتل میں نامزد  5 ملزم پولیس اہلکاروں میں سے دو کو سزائے موت جبکہ تین کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

پیر کی صبح عدالت نے فیصلہ سنانے سے قبل تمام میڈیا نمائندگان اور غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا

قبل ازیں ملزمان افتخار احمد ،سعیداحمد ،شکیل احمد، مدثر مختار  اور محمد مصطفیٰ کو ہتھکڑیوں میں عدالت پیش کیا گیا۔عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس میں دو ملزمان افتخار احمد اور محمد مصطفی کو موت کی سزا سنائی جبکہ سعید احمد ،شکیل اور مدثر مختار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

یاد رہے کہ یونیورسٹی کے طالب علم جوان سال اسامہ ندیم ستی کو جنوری 2021ء میں  سری نگر ہائی وے  اسلام آباد کے پولیس ناکے پر قتل کیا گیا تھا، پولیس اہلکاروں کے مطابق ناکے پر نہ رکنے پر اسامہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی۔

واقعے کی تفصیل کے مطابق  اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے 2 جنوری 2021 کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سیکٹر جی 10 میں ایک کار پر فائرنگ کی، جس میں سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ مشکوک گاڑی اشارے کے باوجود نہ رکی تو ٹائروں پر فائر کئے گئے تاہم اس دوران گولیاں نوجوان کو لگ گئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481