اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے اموات 2300 سے متجاوز

b28fdd0d 58f4 41ca 9585 80a17db034ed

ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے نے بدترین تباہی مچا دی ہے اور دونوں ممالک میں اب تک زلزلے سے ہونے والی اموات کی تعداد 2300 سے متجاوز ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ترکیہ کے ڈیزاسٹرمینجمنٹ ادارے  نے اب تک پندرہ سو اموات کی تصدیق کی ہے، جبکہ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں اموات کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکیہ میں زلزلے کے خوفناک جھٹکوں سے کم از کم 10 ترک شہروں میں بدترین تباہی ہوئی ہے جبکہ دارالحکومت انقرہ سمیت کئی شہر جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک کی معلومات کے مطابق سترہ سو سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ترک حکومت نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موبائل فون استعمال نہ کریں تاکہ امدادی کارکنوں کو آپس میں رابطے کرنے میں آسانی رہے۔
پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک نے ترکیہ میں زلزلے کے بعد امداد کا اعلان کیا ہے جنکہ بعض ممالک نے اپنی ریسکیو ٹیمیں بھی روانہ کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ زلزلے کی شدت سات اعشاریہ آٹھ بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے سے ہونے والی تباہی کا اب درست اندازہ اب تک نہیں لگایا جا سکا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481