اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تاریخی کوہالہ پل پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر

11c0c1a7 0055 42ee aa43 32c870adf508

کوہالہ(نوید اکرم عباسی ) پاکستان اور آزاد کشمیر کے سنگم کوہالہ پل کے تاریخی  مقام پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی اور ہر سال کی طرح اس سال بھی  انسانوں ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ اس موقع پر کوہالہ اور گردو نواح کا علاقہ تحریک آزا دی کشمیر اور پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ اس اجتماع میں سرکل بکوٹ ایبٹ آباد ، مری کے علاوہ  آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع باغ اور مظفر آباد کے مختلف اسکولوں اورکالجز کے طلباء و طالبات، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں  نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر کوہالہ پل کے دونوں اطراف بسنے والے بکوٹ، بیروٹ، مولیا ۔کوہالہ دانگلی ،مناسہ ،برسالہ  اور دیگر علاقوں کےعوام  نے  تحریک آزا دی کے لیےکشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف جاری جدو جہد کی غیر متزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا۔

499bb639 4702 4fdf b5d7 c096518c6484

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ
بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ امریکہ نے بیس سال تک افغانستان میں بھارت کی سرپرستی کی حیرت ہے کہ افغان مسلمانوں کی امریکہ کے خلاف فتح کو اسلام آباد میں تسلیم نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ہم یہ بات واضح کر دیں کہ جب تک مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوتا دنیا کو امن نصیب نہیں ہو گا۔  انہوں نے کشمیری قیادت اور شہدا ء کے وارثوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ حکمران چاہے جتنی بزدلی دکھائیں پاکستان کے عوام آپ کی پشت پر کھڑے رہیں گے۔ وہ وقت دور نہیں جب سرینگر میں سبز ہلالی پرچم  لہرائیں گے۔034fb0db de9c 448c afd2 03e92790e8b3

تقریب سے صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو، مشیر  برائے بحالی و تعمیر نو  وزیر اعلیٰ سندھ غلام بخش چانڈیو، صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ بخت نواز خان تھا کوٹ، چیئرمین معائنہ وعمل در آمد کمیشن آزا دکشمیر راجہ منصور خان، سیکریٹری جنرل جے یو آئی آزاد کشمیر مولانا امتیاز عباسی، سابق ضلعی امیر جماعت اسلامی ایبٹ آباد ساجد قریش عباسی، سابق امیدوار اسمبلی جماعت اسلامی راجہ خالد محمود، رہنما تحریک انصاف آزا دکشمیر توصیف عباسی، صدر دھیرکوٹ با ر سید امجد گردیزی، راجہ مہتاب اشرف، ملک امان خان ڈسٹرکٹ کونسلر ضلع مظفر آباد  و رہنما مسلم کانفرنس، راجہ شیش خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران مشیر وزیر اعلیٰ سندھ غلام بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ میں چیئر مین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی جانب سے کشمیری عوام کے جذبہ آزا دی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں۔ ہم کشمیری دریاؤں کا پانی پیتے ہیں ہمارے خون میں کشمیریوں سے محبت اور ان کے لیے قربانی کا جذبہ موجود ہے ہم ان کے پانی سے نمک حلالی کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481