Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا نکاح شاہین شاہ آفریدی سے ہو گیا

image 6483441

نامور کرکٹ اسٹار شاہین شاہ آفریدی کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد ذکریا میں ہوا، نکاح مولانا عبدالستار نے پڑھایا، رخصتی بعد میں ہوگی۔

dbed8ec7 5f04 4547 a3f9 ee2f15f927f3
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی صاحبزادی سے آج بروز جمعہ کراچی میں ہوا۔ نکاح کی سادہ مگر پروقار تقریب میں شاہین شاہ آفریدی کی فیملی کے ارکان کے علاوہپاکستان کرکٹ ٹیم کے  کئی سبق اور موجودہ کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ۔

شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں استقبالیہ منعقد کیاگیا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچے۔تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان کرکٹ  ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجودتھے،
اس کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی،دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481