اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیخ رشید احمد دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

68441 sheikhrasheedjpg 1529744264

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔پراسیکیوٹر کی جانب سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا علالت نے مسترد کر دی جبکہ شیخ رشید کی جانب سے پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی خارج کر دی گئی ۔

 یورین سیمپل دینے سے شیخ رشید کا انکار

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الکوحل ٹیسٹ  کیلئے یورین کا  سیمپل دینے سے انکار کر دیا۔

جمعرات کو پولیس جب شیخ رشید کو الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے راولپنڈی کے پولی کلینک اسپتال لائی تو انہوں نے یورین سیمپل کے ذریعے ٹیسٹ کرانے سے صاف  انکار کر دیا تاہم انہوں نے الکوحل ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اس موقع پر شیخ رشید احمد چاق و چوبند اور مکمل ہوش و ہواس میں تھے، انہوں نے  ای سی جی کرانے سے بھی انکار کیا۔اس طرح پولی کلینک اسپتال میں شیخ رشید احمد کا کوئی اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔قبل ازیں گرفتاری کے بعد اپنے بیان میں شیخ رشید نے دعوٰی کیا تھا کہ  میں نے  زندگی میں کبھی نشہ کیا اور نہ شراب پی،  حکومتی وزرا اور ان کے کارندوں سے میری جان کو خطرہ ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481