اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیخ رشید رات گئے مری کی حدود سے گرفتار

شیخ رشید نے لال حویلی سیل کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج  کردیا

مری ( کوہسار نیوز )سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو مری کی حدود سے گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے جہاں تھانہ آبپارہ میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد کو مری ایکسپریس وے کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پنڈی پولیس کا دعوی ہے کہ گرفتاری کے وقت شیخ رشید احمد نشے کی حالت میں تھے اور ان سے شراب اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ان کا طبی معائنہ کرایا جائے گا۔

شیخ رشید کے خلاف آبپارہ تھانے میں درج مقدمے میں بار بار انہیں طلب کیا جا رہا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہو رہے تھے۔ پولیس نے انہیں گزشتہ روز شام چار بجے تک کا آخری وقت دیا تھا تاہم شیخ رشید احمد نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک درخواست جمع کرائی تھی جس میں آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات سے لاتعلقی ظاہر کی گئی ۔پولیس نے یہ درخواست کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے آصف زرداری پر الزام لگایا تھا کہ وہ عمران خان کو قتل کرانے کے لیے دہشت گردوں کے خدمات حاصل کر چکے ہیں۔ اسی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ شیخ رشید نے اپنے تازہ بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے آصف زرداری پر براہ راست الزام نہیں لگایا بلکہ عمران خان کے بیان کی بنیاد پر بات کی تھی ۔

asif ali zardari
دوسری طرف گرفتاری کے بعد شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالت اس مقدمے میں ان کی ضمانت منظور کر چکی ہے اور پولیس کا نوٹس معطل کردیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی گرفتاری کو نواز لیگ کی حکومت اور وزرا کی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر کے دروازے اور کھڑکیاں توڑی گئی ہیں اور ان کے ملازمین کو بے تحاشہ مارا گیا ہے۔ دوسری طرف شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے اپنے چچا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے گھر سے پکڑا گیا ہے تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ لال حویلی کی بات کر رہے ہیں یا کسی اور گھر کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481