اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں حساس ادارے کا افسربن کر پروٹوکول لینے والا بہروپیاگرفتار

5a245f03 7460 430f a64e 679ed47b97fd

مری (کوہسار نیوز ) مری پولیس نے خود کو حساس ادارے کا اعلی افسر ظاہر کرنے والے بہروپئے کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم نہ صرف اپنی جعلی حیثیت استعمال کر کے مری کے مختلف ہوٹلوں میں پروٹوکول لیتا تھا بلکہ بعض ہوٹلوں میں چیکنگ کے بہانے رشوت کے نام پر رقم بھی اینٹھتا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خودکوحساس ادارے کا اعلی افسراورڈائریکٹراینٹی کرپشن ظاہر کرنے والے بہروپئے اور اس کے ساتھی جعلی ایس ایس جی کمانڈو کو گاڑی سمیت مری پولیس نےحراست میں لے لیا ہے ۔ ملزمان مختلف ہوٹلوں میں چیکنگ کے نام پر پروٹوکول لیتے رھے۔ بدھ کی شام سٹی ٹریفک پولیس کے انچارج شفیق الرحمن نے شک پڑنے پر گاڑی سمیت روکا تو مذکورہ افراد اپنی شناخت کے حوالے سے مبہم اور متضاد باتیں کرتے رہے۔ کبھی خود کو فوجی افسر اور اپنے ساتھی کو کمانڈو ظاہر کیا تو کبھی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ہونے کا دعوی کیا۔ مری پولیس اور ایم پی پولیس نے بعد ازاں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

1fa72ae2 d323 4c10 8baf 007c41d0b028 ac975b7f c408 4a78 91c8 c4c0fb23563a

ملزمان لگژری گاڑی پر سرکاری نمبرپلیٹ۔وائرلیس سیٹ۔پولیس ہوٹرز بھی استعمال کر رہے تھے جبکہ جعلی کمانڈونے حساس ادارے کی یونیفارم اور بیج لگا رکھے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

4ec87c8e 340a 4de6 bb82 35a832fdaae7 a8f41d8f 6f79 4cd7 817d defd52b87c09


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481