اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جیل سے نکلتے ہی فواد چوہدری پھر الیکشن کمیشن پر برس پڑے

60b1343bcf302

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رہائی کے فورا بعد ایک بار پھر الیکشن کمیشن کے حکام کو ہدف بنا لیا ہے۔
اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ جو کچھ الیکشن کمیشن کے حوالے سے بیان دیا اس پر قائم ہوں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میں چیف الیکشن کمشنر جو کہتا ہوں ہو چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو مشورہ دیا کہ وہ میرے خلاف مقدمہ درج کرانے والے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو اپنے کمرے میں بلائیں اور کنڈی لگا کر دو تین چھتر لگائیں۔واضح رہے کہ فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے ارکان اور ان کے خاندانوں کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ قبل ازیں عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت مشروط طور پر منظور کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چوہدری کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا، انہیں اس شرط پر ضمانت پر رہا کیا جا رہا ہے کہ وہ دوبارہ ایسا بیان نہیں لیں گے تاہم آج چوہدری نے جیل سے نکلتے ہی ایک بار پھر وہی روش اپنا لی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481