اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سےمستعفی ،نواز لیگ چھوڑنےکی تیاری؟

ed2e4559 f6e4 4f1b 8ec7 d2693a25432d

سابق وزیراعظم اور خطہ کوہسار کے فرزند شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے، اور اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ اگرچہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے اس عزم کو دہرایا ہے کہ وہ نواز لیگ کے ساتھ اپنا تعلق آخر وقت تک برقرار رکھیں گے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے غیر سیاسی فورم "ری امیجننگ پاکستان” کے ذریعے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ البتہ اگر خود نواز لیگ نے ان سے راہیں جدا کیں تو وہ گھر چلے جائیں گے۔ انگریزی روزنامہ دی نیوز کے سینئر صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب سے مریم نواز لندن سے پاکستان آئی ہیں ،ان کا کوئی رابطہ ہوا ، نہ بات چیت ہوئی ہے ، تاہم انہوں نے مریم کی صحت یابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ ان کی سرجری کامیاب ہونے پر مجھے خوشی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو مریم نواز کو اچانک سینئر نائب صدر بنائے جانے اور پارٹی کی چیف آرگنائزر کا عہدہ دینے پر تحفظات تھے ، اور انہوں نے نہ صرف ان کی نامزدگی کے فورا بعد اپنا استعفی لندن بھیج دیا تھا بلکہ قیادت پر واضح کردیا تھا کہ وہ مریم نواز کی ہدایات پر پارٹی میں کام نہیں کر سکتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورت حال میں کسی بھی اہم اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کو شریک نہیں کیا جارہا تھا تاہم حال ہی میں نواز شریف نے مریم نواز کو ہدایت کی ہے وہ شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کریں۔ سیاسی مبصرین اس امکان کا اظہار کر رہے ہیں کہ اپنی دھن کے پکے شاہد خاقان عباسی کو منانا شاید پارٹی قیادت کے لیے آسان نہیں ہوگا، اور نواز لیگ میں ان کے مزید قیام کا عرصہ مختصر ہو سکتا ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481