اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

زرداری پرالزامات سے شیخ رشید پسپا، پولیس نے بیان مسترد کر دیا

شیخ رشید نے لال حویلی سیل کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج  کردیا

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد آصف علی زرداری پرلگائے گئے سنگین الزامات سے مکر گئے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں  نے تھانہ آبپارہ  میں اپنا بیان جمع کرادیاہےتاہم پولیس نے یہ بیان مسترد کرتے ہوئے انہیں طلب کر لیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے وکیل کے ذریعے بیان تھانہ آبپارہ میں جمع کروایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں نے آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کا الزام از خود عائد نہیں کیا ۔میرے خلاف تھانہ آبپارہ میں جمع کرائی گئی درخواست سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔درخواست گزار نے جعلی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر اپنی شناخت چھپائی ہے۔

شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ میں نے آصف زرداری کے حوالے سے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔ میرے پاس اس معاملے کے نہ تو کوئی شواہد ہیں اور نہ ہی میرا اس معاملے سے کوئی تعلق ہے۔

419a25c4 f978 4c70 b99b 48d6e94d078b

دوسری طرف اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کا جواب مسترد کرتے ہوئے انہیں یکم فروری کی شام ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق وکیل کے ذریعے جواب قابل قبول نہیں ، شیخ رشید سابق صدر پر عائد کیے گئے الزام کا ثبوت پیش کریں اس سلسلے میں ان کے پس یکم جنوری کی شام  4 بجے تک پولیس کے روبرو پیش ہونے کا آخری موقع ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید انکوائری میں تعاون نہیں کر رہے ۔ خود  پیش ہو کر اپنے بیان کی وضاحت کریں ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف ایک  شہری کی جانب سے تھانہ آبپارہ میں درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481