اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ (ق) کے صدر برقرار

چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ (ق) کے صدر برقرار

اسلام آباد(کوہسار نیوز)چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے چودھری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیاہے
الیکشن کمیشن نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ (ق) کے صدر برقرار رہیں گے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی بھی غیر قانونی ہے، الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں ق لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا جاری کردہ پارٹی الیکشن شیڈول بھی کالعدم قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں پارٹی صدر برقرار رکھا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست میں فیصلہ محفوظ کیا تھا، چودھری شجاعت نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی، الیکشن کمیشن نے حکم امتناع پر چودھری شجاعت حسین کو بحال کیا تھا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481