اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں خصوصی کنٹرول روم  قائم

ce3ae8ea 5c7d 41a6 b6b8 a674b7a28bec 1

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی ہدایت پر  عوام کی مشکلات کے سدباب کیلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں موسمی صورت حال ،سڑکوں کی بندش ،برف باری اور بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے باخبر رہنے اور سڑکوں کی فوری بحالی کے لیے ویجی لینس سیل میں کنٹرول روم  قائم کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تمام ڈویژنل  کمشنرز ،محکمہ مواصلات اور سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعلی حکام  کو  ویجی لینس سیل کے کنٹرول روم  سے منسلک کرتے ہوے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جو عوام کی مشکلات دور کرنے کیلیے برفباری اور بارشوں کے باعث سڑکوں  کی  بحالی پر نظر رکھنے کے لیے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو   ہر تین گھنٹے بعد  موسمیاتی صورتحال سے آگاہ رکھیں گے ۔

اعلامئے کے مطابق آفسران اپنے اپنے علاقوں میں متحرک رہین گے اور ویجی لینس سیل کے  کنٹرول روم کو ہر تین گھنٹے بعد رپورٹ کرتے رہیں گے.ویجی لنس سیل کے کنٹرول روم کیلیے ندیم احمد جنجوعہ ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ ،سردار عابد حسین خان ڈپٹی ڈائریکٹر ،ثاقب علی ریسرچ آفیسر ،عبدالمجید صدیقی پروٹوکول آفیسر اور صفدر حیات ٹیکنیکل سپورٹ انجینئر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔وزیراعظم سیکرٹریٹ سے اسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481