اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ ملتوی

امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ ملتوی

 

اسلام آباد(کوہسار نیوز)متحدہ عرب امارات کےصدر   اسلام آباد کا ایک روزہ سرکاری دورہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردیاگیاہے۔

وہ صبح ساڑھے سات بجے سے ٹیک آف کے منتظر تھے مگر بہاولپور میں شدید بارش اور موسم کی صورتحال  کے باعث اسلام آباد نہیں آسکے۔

سکیورٹی نے موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں اڑان کی اجازت نہیں دی۔

صدر شیخ محمد بن زاید ال نہیان کے دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے دورے کی منسوخی پر اپنے افسوس کا اظہار کیا

اور یقین دہانی کرائی کہ جلد دو دن کے دورے پر اسلام آباد آؤں گا، ان شاءاللہ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی سلامتی و حفاظت ہمیں زیادہ عزیز ہے، موسم کی شدت میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے۔

آئی جی اسلام آباد و سکیورٹی ڈویژن نے نفری ہٹادی اور اسلام آباد کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں۔

ان کے دورے کے پیش نظر آج وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل تھی۔

ان کے دورے کی تمام تیاری مکمل تھی۔ انہیں جے ایف 17 طیاروں کے حفاظتی حصار میں پی اے ایف نور خان ائر بیس پہنچنا تھا

جہاں 21 توپوں کی سلامی دی جانی تھی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اہم اراکین ان کے استقبال کے لیے تیار تھے لیکن تمام تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔

 

شیخ محمد بن زید ال نہیان 25 جنوری کو نجی دورے پر پاکستان پہنچے تھے ,

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان کے ہوائی اڈے پران کا استقبال کیا تھا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان رحیم یار خان میں ملاقات بھی ہوئی تھی جہاں شیخ کا گھر بھی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481