اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی رہنما بھتیجے سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پی ٹی آئی رہنما بھتیجے سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق

لاہور(اُمت نیوز) پی ٹی آئی رہنما بھتیجے سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے نواحی علاقے کالاشاہ کاکو میں پیش آیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے مقام رہنماء بھتیجے سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل بھتیجے کیساتھ لاہور جا رہے تھے کہ کالا شاہ کاکو کے مقام پر 4مسلح افراد نے اُن کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں شیر افضل اور بھتیجا ارسلان موقع پر ہی دم توڑ گئے جن کی لاشوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ وقوعہ کو بھی سیل کردیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481