اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیخ رشید نے لال حویلی سیل کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج  کردیا

شیخ رشید نے لال حویلی سیل کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج  کردیا

اسلام آباد(کوہسار نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی کو سیل کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وکلاء کو پٹیشن تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور دو گھنٹے میں اقدام چیلنج کیا جائے گا۔ درخواست میں لال حویلی ڈی سیل کرنے کی استدعا کی جائے گی اور سینیر جج جسٹس صداقت علی خان سماعت کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے کہا کہ لال حویلی سیل کرنے کی فوٹیج اور تصاویر حاصل کر لی ہیں۔

متروکہ وقف املاک کی جانب سے کارروائی پر صدر ایپکا نے کہا کہ محکمے نے ایجوکیشن دفاتر، اسکولز ایجوکیشن اور کالجز ڈائریکٹوریٹ بھی سیل کر دیا، اگر ڈی سیل نا کیا تو سخت احتجاج ہوگا۔

محکمہ لٹریسی دفتر اور چیف ایگزیکٹو افسر تعلیم کا دفتر بھی سیل کیا گیا ہے۔

محکمہ وقف متروکہ املاک کا کہنا ہے کہ کالج ڈائریکٹوریٹ، لٹریسی اور اسکولز ایجوکیشن ہماری ملکیت ہیں، یہ بلڈنگز اب ہم ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو نہیں دیں گے۔

لال حویلی سیل کارروائی میں کسی بھی قسم کی مزاحمت نہیں ہوئی جبکہ کارروائی کے وقت شیخ رشید اور سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق حویلی میں موجود نہیں تھے، حویلی میں موجود ملازمین نے بھی کوئی مزاحمت نہیں کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481