Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حالیہ برف باری کے دوران ضلع مری کی انتظامیہ کے دعووں کا پول کھل گیا

1669864393057 1

مری (راحیل انار عباسی) 30 جنوری 2023

کل سے کوہسار کے اکثر علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع مری کی انتظامیہ کا دعوی تھا کہ گزشتہ برس کے سانحہ مری سے سبق سیکھتے ہوئے اس بار فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

رات سے مری اور مضافات میں شدید برف باری جاری ہے۔ ہم نے خود ایک گھنٹے میں سنی بنک سے جھیکا گلی کا فاصلہ طے کیا۔ ہماری گاڑی تقریبا ایک گھنٹہ پھنسی رہی۔ فول پروف انتظامات کی دعوے دار انتظامیہ کی نااہلی خود دیکھی۔ نام نہاد ٹورزم سکواڈ اور ٹریفک پولیس کا رویہ مایوس کن رہا۔ گشت پر موجود کسی اہلکار نے اپنی گاڑی کا شیشہ نیچے کرکے پوچھنا تک گوارہ نہ کیا۔

اداروں کے سربراہان سے گزارش ہے کہ دعووں کے بجائے عملی انتظامات پر توجہ دیں۔ ورنہ خدا نخواستہ کوئی اور سانحہ مری بھی جنم لے سکتا ہے۔

راحیل انار عباسی ۔۔ بھوربن ۔۔۔ مری


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481