اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوہاٹ میں مدرسے کے 12 طالب علم ڈوب کر جاں بحق

58a0ac2d 0338 4776 94d6 109709ed7df0

کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں پکنک منانے کے لیے آنے والے مدرسے کے بارہ بچے جاں بحق ہوگئے۔ چھ بچوں کو زندہ بچا لیا گیا ،جبکہ کشتی بان سمیت 14 بچے شام گئے تک لاپتہ بتائے جاتے تھے۔ تمام طالب علموں کی عمریں 8 سے 14 برس بتائی جاتی ہیں۔
مقامی مدرسہ سے تعلق رکھنے والے یہ بچے پکنک منانے کے لیے کشتی میں سوار ہوکر ڈیم کی دوسری طرف جا رہے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مدرسے کے طالب علموں سمیت کشتی میں 30 مسافر سوار تھے۔ جب کہ کشتی میں کل 15 مسافروں کی گنجائش تھی جس کی وجہ سے کشتی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک بحریہ اور ریسکیو کے اہلکار اور مقامی غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے باقی بچوں کو بچا لیا جبکہ پشاور سے بھی غوطہ خوروں کی خصوصی ٹیم روانہ کی گئی۔
المناک واقعے کے بعد بچوں کی لاشیں جب ڈیم کے کنارے لائی گئیں تو ایک کہرام مچ گیا۔

8f5bd9b1 779b 447d a184 2534b6298614 دوربین کے ذریعے پیاروں کی تلاش  ہیں 943bef12 c737 428d 928d 918ace4572ae اسپتال کے باہر لوگ جمع ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481