اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا مری کا سرپرائز دورہ

IMG 20230129 WA0119
کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے چارج سنبھالتے ہی چھٹی کے روزمری کا سرپرائز دورہ کیا جس کا مقصد پیرتک متوقع بارشوں اور برفباری  کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ کمشنر راولپنڈی نے ایکسپریس وے مری کے دا خلی راستے پر رک کرڈیوٹی پرتعینات پو لیس اہلکاروں سے گفتگو کی اور مری میں دا خل ہونے والی ٹریفک کی تعداد اور مسافروں کو دی جانے والی ٹر یفک ایڈوائزری کے بارے میں پوچھ گچھ کی ۔ انہوں نے تمام پو لیس اہلکاروں کو الرٹ ر ہنے اور کنٹرول روم سے مسلسل را بطہ رکھنے کی ہدا یت بھی کی۔
87775495 1613845915420499 3769332546727313408 n
بعد ازاں کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے جناح ہال مین قائم کنٹرول روم ،جھیکا گلی، کلڈنہ اور باڑیاں کا دورہ کیا اور سڑکوں کا معائنہ کیا، نیزٹریفک کی صورت حال کاجائزہ بھی لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مری کے ایمرجنسی منصو بے پر سختی سے عمل کیا جائے اور ہر محکمہ اپنی ذمہ داری مستعدی اور فرض شناسی سے انجام دے۔ کمشنر  لیاقت علی چٹھہنے برف  ہٹا نے والی تمام مشینری کو فعال رکھنے اور سٹا ف کی حاضری کو بھی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
۔کمشنرکو بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کےمطابق پیر صبح تک تیز ہواؤں، اور گرج چمک کے ساتھ مری میں شدید برفبا ری متو قع ہے اور برفباری کی وجہ سے مری میں لینڈ سلائیڈ نگ کا  بھی خدشہ ہے۔ برفباری کے موسم کے دوران جناح ہال مری میں ضلعی کنٹرول روم قائم کنٹرول روم سے051-9269015/9269017-18 نمبر پر را بطہ کیا جا سکتا ہےاسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کواٹر) کے ز یر نگرانی 24 گھنٹے فعال رہنے والے اس کنٹرول روم میں پنجاب پو لیس، ٹر یفک پو لیس، ر یسکیو1122، جنگلات آئیسکو، سول ڈیفنس و دیگر متعلقہ محکموں کاعملہ بھی موجود رہے گا۔مری کے اس دورے کے مو قع پرڈپٹی کمشنر  مری احمد حسن را نجھا، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) قاسم اعجازو د یگر متعلقہ افسران بھی وہاں مو جودتھے۔۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481