تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مری سے کروڑوں روپے مالیت کی ڈائلسز مشینوں کی چوری کے مقدمہ میں ملوث پانج ملزمان کو تین برآمد شدہ مشینوں سمیت تھانہ مری میں منعقدہ ڈی پی او مری فراز احمد کی پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل سول ہسپتال مری سے ڈائیلاسز مشینیں چوری ہونے پر ڈی پی او مری نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جس پر ایس ایچ او مری اور انچارج چوکی سنی بنک سب انسپکٹر شاہد رسول نے ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ نمبر 26/23 مورخہ 18/1/23بجرم380ppcتھانہ مری میں درج کیا ۔ قبل ازیں اسی نوعیت کا مشین چوری کا دوسرا مقدمہ 647/22 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج تھا اور دونوں مقدمات کی تفتیش شاھد رسول کے حوالے کی گئی۔
ڈی پی او مری فراز احمد نے اپنی زیر نگرانی،ایس ڈی پی او مری سردار اظہر محمود اسلم،ایس ایچ او مری محمد اسلم،اور انچارج چوکی سنی بنک شاہد رسول کو ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے اہم ٹاسک دے کر ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے جدید ہیومن، انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی مدد سے مقدمہ میں ملوث ملزمان تصور ،عدیل ،افضل ،رمیض اور ڈاکٹر شمس کو گرفتار کر لیا اور ملزمان سے تین مشینیں برآمد کر لی گئیں جو لاہور میں فروخت کر دی گئی تھیں۔
۔ ملزمان کا تعلق مری،راولپنڈی ،تلہ گنگ اور لاہور سے ہے،جبکہ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ پہلے مقدمہ میں ڈاکٹر شمس نے جو کہ ٹی ایچ کیو میں ملازم ہے ،ملزم تصور عباسی سے مل کر دوسرے ملزمان سے رابط کر کے ڈائیلاسز مشیں چوری کر کے لاہور میں فروخت کی تھی، جبکہ مقدمہ نمبر 26/23 میں ملزمان تصور، عدیل دونوں نے دوسری دو مشینیں ہپستال سے چوری کر کے لاہور میں افضل اور رمیض سے رابط کر کے ان کو فروخت کیں اور ملنے والی رقم آپس میں تقسیم کرلی ۔
مدعی مقدمہ ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام اور علاقے کے لوگوں نے مال مسروقہ کی برآمدگی پر ڈی پی او مری فراز احمد اور ضلعی پولیس کی کاوش کو سراہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او مری فراز احمد نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش کر کے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جائے گا،ان کا کہنا تھا ا کہ ضلع مری بننے کے بعد مصروف ترین سیاحتی مقام سے اس طرح کی مشینیں ہپستال سے چوری کر کے لے جانا پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا جس میں دن رات کوشش کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، عوامی جان و مال کے تحفظ اور سماجی خدمت کو یقینی بنانا ہی ہمارا اولین فریضہ ہے۔

