اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 سابق ڈی جی آئی بی میجر مسعود شریف انتقال کرگئے

 سابق ڈی جی آئی بی میجر مسعود شریف انتقال کرگئے

اسلام آباد(کوہسار نیوز) سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) میجر (ر) مسعود شریف خٹک انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق میجر مسعود شریف کچھ روز قبل سی ایم ایچ میں ایڈمٹ تھے،

تاہم اہلخانہ نے مسعود شریف خٹک کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔مسعود شریف کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔

اہلخانہ کے مطابق مسعود شریف خٹک کی نمازہ جنازہ منگل کے روز کرک میں ادا کی جائےگی۔

خیال رہےکہ میجر مسعود شریف خٹک کا تعلق کرک کے علاقہ بلند کلہ سے تھا۔وہ بے نظیر بھٹو کے دور میں پیپلز پارٹی کے نائب صدر بھی رہے

2002 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے انہوں نے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا  تاہم ناکام  رہے۔

2007 میں وہ اختلافات کے باعث پیپلز پارٹی سے علیحدہ ہوگئے

اور  2011 میں انہوں نے تحریک  انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

تاہم 2013  میں  وہ تحریک انصاف کو  بھی خیرباد کہہ گئے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481